مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر غاصب صہیونی فورسز نے زمین اور فضا سے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
ہسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج ہونے والے حملوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر پر صہیونی فورسز نے جارحانہ حملوں میں ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ